حیدرآباد۔11جولائی(اعتماد نیوز) آج تلنگانہ کے کانگریس رکن پارلیمنٹ گتا
سکھیندر ریڈی نے پولاورم آرڈننس بل کی مخالفت کی اور کہا کہ اس سے قبالی
علاقوں کے عوام کے ساتھ نا انصافی ہوگی۔انہوں نے اس بل کی منظوری کو
تلنگانہ کے
عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اور آندھرا
پردیش حکومتوں سے بات چیت کے بغیر یہ فیصلہ مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے فوری
اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پولاورم
پراجکٹ کی کانگریس مخالف نہیں ہے۔